• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردیں۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے طریقہ کار کی نگرانی کےلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسپورٹس کلب اور فیڈریشنز کو مختلف مقابلوں میں شرکت کےلیے نئی تاریخیں طے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت کھیل نے اولمپک کمیٹیوں، اسپورٹس فیڈریشنز کو احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی ۔

گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے مکہ المکرمہ کے سوا تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ۔

اعلان میں کہا گیا کہ اتوار 21 جون کی صبح 6 بجے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

تازہ ترین