• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں 101 سالہ خاتون کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

ریاض کی کنگ سعودی یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل سٹی نے کہا ہے کہ معمر خاتون کنگ خالد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

میڈیکل سٹی نے صحتیاب ہونے والی معمر خاتون کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔