• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع


پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع ہوگئی،کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 5 کرکٹرز عثمان شنواری، حارث رؤف، حیدر علی، شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیسٹنگ کل ہوگئی تھی ، جبکہ پشاور میں عمران خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

کراچی میں شان مسعود، سرفراز احمد، اسد شفیق ،فواد عالم، سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے ۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی، ون ڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم سمیت اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ لاہور میں ہو گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، مینجر منصور رانا، اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کے کورونا ٹیسٹ بھی لاہور میں ہونگے جبکہ قومی کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل 24 جون کو لاہور میں اکٹھا ہو گا جہاں یہ فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام کرے گا اور اس کے بعد یہ 28 جون کی صبح 80 نشستوں والے خصوصی جہاز سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگا۔

تازہ ترین