• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کا بجٹ مسترد کردیا


وفاقی حکومت کے اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے۔

 کنور نوید جمیل نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر شہری علاقوں کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے کنوینر نے کہا کہ بجٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا۔

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ درست سمجھتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لندن میں قتل ہونے والے عمران فاروق کو انصاف ملنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں عدالتی فیصلے کے بارے میں میڈیا سے آگاہی ملی۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ وہ قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین