• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریبئن پریمئیر لیگ کیلئے 76 پاکستانی کرکٹرز رجسٹرڈ

کیریبئن پریمئیر لیگ کے لیے پاکستان کے 76 کرکٹرز رجسٹر ہوگئے، ایونٹ اگست ستمبر میں حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

کیریبئن پریمئیر لیگ کے لیے 76 پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، کامران اکمل، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، نسیم شاہ، محمد حسنین اور امام الحق شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کی سی پی ایل میں شرکت دستیابی سے مشروط ہے۔

ایونٹ اگست ستمبر میں حکومتی اجازت سےمشروط ہے، لیکن ان تاریخوں میں پاکستان ٹیم سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہوگی تاہم نان کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو کوویڈ 19 کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے این او سی ملے گا۔

تازہ ترین