• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی سڑک پر طیارے کی کریش لینڈنگ، دو افراد زخمی

یوکرین کی سڑک پر طیارے کی کریش لینڈنگ، دو افراد زخمی


یوکرین میں ایک چھوٹا طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران سڑک پر کریش لینڈنگ کر گیا۔

یوکرین کے شہر اوڈیسا میں ٹیسٹنگ کے دوران پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ایمرجنسی لینڈنگ کا پیغام بھیجا اور کچھ دیر بعد ہی ایک سڑک پر کریش لینڈنگ کر گیا۔

ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو سڑک پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پائلٹ اور کو پائلٹ کوشدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔