• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے اور وہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر پوری قوم کا میری صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہو۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خیرت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی طبیعت ناساز

واضح رہے کہ ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

طبیعت زیادہ بگڑنے کے بعد انہیں راولپنڈی کے سی ایم ایچ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین