• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل ، NDMA

ترجمان نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل کی جارہی ہے، سندھ کے اسپتالوں کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ کو 2 لاکھ سرجیکل ماسک اور 45 ہزار مختلف اقسام کے آئی سی یو ماسک دئیے گئے ہیں۔

صوبےکو 8 2ہزار حفاظتی سوٹ اور 50 ہزار سرجیکل گاؤن بھی ارسال کیے گئے ہیں، جبکہ 75 ہزار جوڑے دستانے اور 25 ہزار حفاظتی عینکیں سندھ کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا مزید تھا کہ سندھ کو 200 تھرمل گنز اور 5 ہزار پلاسٹک شوز بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین