• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے وزیر ہر شعبے کی بات کرتے ہیں لیکن اسکولوں کی فکر نہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزیر ہر شعبے کی بات کرتے ہیں لیکن اُنہیں اسکولوں کی فکر نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کتابوں میں بجٹ کا والیوم مینار پاکستان بن گیا ہے، میرا حلقہ کھنڈرات کا نمونہ پیش کررہا ہے اور سبزی منڈی میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں انصاف ہاؤس کے سامنے پتلا جلایا گیا، کیا ہم بھی بلاول ہاؤس کے سامنے پتلے لٹکا دیں؟

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ شناختی کارڈ میں لکھنے سے کوئی بھٹو نہیں ہوتا، بھٹو وہ ہوگا جس کے باپ دادا بھٹو ہوں۔

حلیم عادل شیخ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ روٹی کپڑا، ٹیکساٹائل اور مکان بنانے کا سامان سستا کیا، آپ کا روٹی کپڑا مکان کا نعرہ کپتان نے پورا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں پچاس لاکھ غریبوں کو ساٹھ ارب روپے ملا ہے، کورونا آنے سے پہلے 35 فیصد زیادہ رقم سندھ کو مل چکی تھی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 13سالوں میں سندھ کے حقوق پر پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکے ڈالے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنا دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمارے کپتان نے غریب عوام کو 1200 ارب کا پیکیج دیا جس کے تحت فی خاندان کو 12000 روپے ماہانہ دیئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین