• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ 4 ٹیموں کی میزبانی کیلئے پر اُمید

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نومبر کے بعد 4 ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان 17 جولائی کو آئی سی سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان ،ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اُمید ہے مکمل انٹرنیشنل سیزن کا انعقاد ہوگا، ہم نے اپنے طور پر تمام ممالک سے بات چیت مکمل کر لی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی جبکہ سیریز میں مختصر دورانیے کے میچز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین