• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیند خان نے دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔ 29 کھلاڑیوں میں بھی نام نہ آنے پر بہت افسوس ہوا۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پر دکھ نہیں ہوا تھا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا، جن میں ان کا نام نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ انہوں نے کھیلی۔

جنید خان نے کہا کہ بہت اچھا ہے کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے کئی نوجوان ٹیم کا حصہ ہیں ٹیم میں ینگسٹرز ہوں گے تو سینئر کھلاڑیوں پر پرفارمنس دکھانے کا پریشر ہو گا، سینئر کھلاڑیوں کے ٹیم میں ہونے سے نوجوان پلیئرز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے نئے قوانین سے ریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ بولرز کو مشکلات پیش آئیں گی، بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہو گا تو ہر بولر مشکل میں ہو گا۔

تازہ ترین