• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں تین ماہ بعدلاک ڈاؤن میں نرمی، ایفل ٹاور بھی کھل گیا

فرانس میں تین ماہ بعدلاک ڈاؤن میں نرمی، ایفل ٹاور بھی کھل گیا


فرانس میں حکومت نے تین ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان کے بعد کاروبار کھل گیا، جبکہ مختلف تفریح مقامات بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیرس کا مشہور ایفل ٹاور بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کیلئے کھول دیا گیا، جس پر شہری بے حد خوش ہیں۔

ایفل ٹاور کھلنے کے پہلے روز ہی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کورونا وائرس سے فرانس میں 29,731 اموات اور1 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔