• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہالہ پن بجلی منصوبے پر سہ فریقی معاہدہ


1142 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے پر سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے میں 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے آزاد جموں میں روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی کی پیداوار کی بڑی صلاحیت موجود ہے، پاکستان میں جب تک پانی سے بجلی پیدا ہوتی رہی تو اس کی قیمت کم تھی جس کے نتیجہ میں سستی بجلی میسر آنے کے ساتھ ساتھ ترقی کی رفتار بھی تیز رہی لیکن بعد ازاں درآمدی ایندھن پر انحصار بڑھنے سے بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سستی اور صاف توانائی کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

عمران خان نے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تاریخی معاہدہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نامور کمپنی تھری گارجیز کی اس منصوبہ میں شمولیت خوش آئند ہے، منصوبے پر 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

تازہ ترین