• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 24 گھنٹوں میں کورونا کے129 کیس رپورٹ، ایک کا انتقال

بلوچستان کے سات اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید129 کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9946 ہوگئی جبکہ کورونا میں مبتلا ایک شخص کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرا ت کو صوبے کے 7 اضلاع سے کورونا وائرس کے 129 کیس رپورٹ ہوئے۔ 

جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9946 ہے، جبکہ صوبے میں مزید 27 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3737 ہوگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں مزید 1مریض کے انتقال سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 109ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیس کوئٹہ سے 7692 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسکے علاوہ جعفرآباد سے 287، مستونگ سے 188،   چاغی سے 177، خضدار سے 171، قلعہ عبداللّٰہ سے 147، پشین سے 144، لسبیلہ سے 129، لورلائی سے 118، کیچ سے 100، سبی سے 92، قلعہ سیف اللّٰہ سے 88، ڈیرہ بگٹی سے 79، صحبت پور سے55، قلات سے 51 اور نوشکی سے 53 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین