• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث لیژر لیگز کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لیژر لیگز فٹ بال کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

لیژر لیگز نے کھلاڑیوں کے تحفظ اور ان کے وائرس سے بچاؤں کے لئے اپنی سرگرمیاں چند ماہ کیلئے معطل کی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث عالمی کھیلوں کی سرگرمیاں بھی محدود کی گئی ہیں اور کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بغیر احتیاطی تدابیر کے کھیلوں میں حصہ لینے سے گریز کریں۔

اس وقت دنیا بھر میں کھلاڑی وڈیو لنک کے ذریعے آن لائن آپس میں رابطہ کرتے ہیں اور ان ڈور پریکٹس کی صورتحال سے ایک دوسرے کو آگاہ کرتے ہیں اور اپنی اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں شیئر کررہے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے نافذ کیے جانے والے اقدامات کے باعث مارچ میں برمنگھم میں انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن (آئی ایس ایف) کا ہونے والا سالانہ اجلاس منسوخ کردیا گیا تھا۔ 

آئی ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے سالانہ اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ انتہائی دشوار تھا لیکن حقائق یہ ہیں کہ اب فوری طور پر اس وائرس سے نجات ناممکن ہے اور ہوسکتا ہے کہ کھیلوں کے بڑے بڑے ایونٹس ملتوی کردیئے جائیں۔

 گزشتہ دو سالوں سے ہونے والا سوکا ورلڈ کپ فٹ بال جو اکتوبر 2020 ء میں ہونے والا تھا منسوخ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین