انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آگیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیاریوں میں مصروف آرچر نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔ پہلا ٹیسٹ 8 جولائی کو کھیلا جائےگا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
انگلش کھلاڑی بھی سیریز کی تیاری کے لئے ٹریننگ میں مصروف ہیں کورونا وائر س کی وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مرحلہ وار ٹیسٹ بھی ہورہے ہیں۔
فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا ٹیسٹ بھی گزشتہ روز منفی آیا جس کے بعد انہوں نے کیمپ جوائن کرلیا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائےگا۔