• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کرنے والوں کو جوابدہی کے بغیر نہیں جانے دینا چاہئے، اقوام متحدہ

جمعہ 26 جون کو دنیا بھر میں تشدد کے شکار متاثرین کی حمایت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی اپیل پر اس دن کو منانے کا فیصلہ 1997 میں ایک قرارداد نمبر 52/149 کے تحت کیا گیا تھا۔

اسکا مقصد دنیا بھر میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طرح کے تشدد کا شکار ہونے والے افراد کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس بہیمانہ عمل کو انجام دینے والوں کے خلاف سوسائٹی کو متوجہ کرنا تھا۔ 

یاد رہے کہ امریکی شہری جارج فلائیڈ اسی طرح کے تشدد کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا۔ جبکہ ایسے ہی رویے کی شکایت اکثر ترقی پذیر ممالک سے سامنے آتی رہتی ہے۔ جہاں ملزمان کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر انہیں جرم قبول کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اس رویے ہی کے باعث شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس جائز شکایت لے کر جانے سے بھی کتراتے ہیں۔ آج کے دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گترس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غیر انسانی تشدد کے خلاف قانون سازی کے علاوہ ایسے تشدد کرنے والے کو بھی جوابدہی کے بغیر نہیں جانے دینا چاہئے۔

تازہ ترین