• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی بی نے پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کی تصدیق کردی

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی تصدیق کر دی، ساتھ ہی واضح کر دیا کہ جن کھلاڑیوں کے پاکستان میں کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کا سفر نہیں کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے اتوار کو انگلینڈ پہنچے گی اور ووسٹر میں 14 دن قرنطینہ کے بعد 13 جولائی کو ڈربی روانہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: انضمام کی محمد حفیظ اور بورڈ پر تنقید

بورڈ کا  کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا انگلینڈ پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان میں جن کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آئے وہ اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ پرسفر نہیں کریں گے۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم ووسٹر میں پری ٹور ٹریننگ کرے گی، دو انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز ہوں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹوئنٹی میچز کی حتمی تاریخ اور وینیوز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

سیریز کے تینوں ٹیسٹ مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں کھیلنے پر پہلے ہی اتفاق ہوچکا ہے۔

تازہ ترین