• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خطروں کے کھلاڑیوں نے شارک کی موجودگی میں سرفنگ کا خطرناک مظاہرہ کیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان خطروں کے کھلاڑیوں کی ہمت کی داد دینی پڑے گی جوخطرناک شارک کی موجودگی میں سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ مناظرجنوبی افریقہ کے سمندر پر دیکھے گئے جہاں خطروں کے کھلاڑی سرفنگ میں مصروف تھے کہ اچانک خونخوار شارک آگئی تاہم منچلے سرفرز خوفزدہ ہوئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتے رہے اور پھر بحفاظت ساحل کنارے پر آگئے۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ریسکیو اداروں کی جانب سے سرفرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔