• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک کے بغیر شاپنگ کیلئے جانے والے شخص کو باہر نکال دیا


امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے ماسک کے بغیر ایک مال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تاہم اس کو باہر نکال دیاگیا۔

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک ادھیڑ عمر امریکی شاپنگ کے لیے ماسک کے بغیر پہنچ گیا اور عملے کے روکنے کے باوجود زبرد ستی اندر داخل ہوگیا ۔

تاہم اس کو بعد ازاں وہاں سے نکال دیا گیا۔