• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ جانیوالے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اراکین کا فیصلہ آج ہوگا

انگلینڈ جانیوالے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اراکین کا فیصلہ آج ہوگا


انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین کا فیصلہ آج ہو گا ، پاکستانی اسکواڈ کل 80 فرسٹ کلاس نشستوں والے خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا ۔

‏ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کل انگلینڈ جانے والے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج کرے گا ، کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں منفی آنے والے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین ہی انگلینڈ جا پائیں گے۔

مثبت آنے والے 10 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے ایک رکن انگلینڈ نہیں جا سکیں گے کیونکہ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں مثبت آنے والوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر بھی سفر نہیں کر سکیں گے۔

18 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے 11 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ آج آئیں گے جبکہ 5 ریزرو کرکٹرز کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس کا اعلان آج ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق اگر مزید کسی کرکٹر کا مثبت ریزلٹ نہ آیا تو پاکستان ٹیم 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے ۔

پاکستان اسکواڈ کل 80 فرسٹ کلاس نشستوں والے خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہو گا ، اسکواڈ کا انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا ، پہلے مرحلےمیں پاکستان اسکواڈ وورسٹر میں 14 روز قرنطینہ مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے ، ادھرچیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ان کی اہلیہ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی، ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے ، احسان مانی سالانہ چھٹیوں پر لندن جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین