• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گلبرگ میں سادہ لباس نقاب پوش اہلکاروں کا چھاپا

کراچی میں گلبرک کے علاقے میں سادہ لباس نقاب پوش اہلکاروں کی جانب سے چھاپا مارا گیا ہے اور اُن سادہ لباس اہلکاروں نے متعقلہ تھانے میں چھاپےکی انٹری بھی نہیں کی جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں 10 سے 11 سادہ لباس اہلکاروں کو ایک گھر میں داخل ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، نقاب پوش اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ایک شخص کو ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب گلبرک پولیس کی جانب سے چھاپا مار کارروائی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپا ممکنہ طور پر سی ٹی ڈی کی جانب سے مارا گیا ہے اور اہلکاروں نے محمد کامل نامی شخص کو گھر سے حراست میں لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہری کامل کو تشدد کرکے ایم اے جناح روڈ کے قریب چھوڑا گیا جبکہ اہلکاروں نے گھر سے 70 ہزار کی رقم اور موبائل فون بھی لیا۔

واضح رہے کہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی نے سادہ لباس نفری کو چھاپا مار کارروائیوں سے منع کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین