• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں ، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں ۔

لاہور سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبے میں کورونا ٹیسٹوں کی یومیہ استعداد 12 ہزار ہو گئی ہے، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ، علاج معالجے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ اپوزیشن رہنما منفی سیاست کے علمبردار ہیں، لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر فوٹو سیشن کرانے والوں نے شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پہلے دن سے ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا، ایسا سسٹم لایا جا رہا ہے کہ عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، پنجاب میں کورونا کی روک تھام کیلئےحالیہ پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی کورونا سے شدید متاثرہ علاقے سیل کردیئے جائیں گے، کوروناکی ادویات یا انجکشن کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین