• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شاہی حیثیت اور برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری اور میگھن مرکل عوامی تقریباب میں تقریر کے ذریعے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مرکل Meghan Markle کے عوامی تقریبات میں تقریر کے ذریعے پیسے کمانے کی خبر ایک ایجنسی سے معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔

گزشتہ ہفتے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے ایک لیکچر ایجنسی ’ہیری واکر ایجنسی‘ کے ساتھ ایک معادہ طے پایا ہے ، ہیری واکر ایجنسی ایک اسپیکنگ ایجنسی ہے جو دنیا کے بہترین موٹی ویشنل اسپیکرز یعنی حوصلہ افزائی بڑھانے والی مشہور شخصیات کے ساتھ معاہدے کرتی ہے جن میں باراک اور مشعل اوباما، ہیلری اور بل کلنٹن اور اوپرا وِنفرے بھی شامل ہیں ۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہیری واکر ایجنسی ایسی معروف شخصیا ت جن کو عوام سننا چاہتے ہیں ان کے ساتھ بھاری بھر کم رقم کے معاہدے طے کرنے میں ماہر ایجنسی ہے ۔

امریکی جریدے ’ ٹاؤن اینڈ کاؤنٹی ‘ کے مطابق ہیری اور میگھن عوامی تقریبات میں اپنی زندگی اور دنیا سے متعلق اہم موضوعات پر بات کریں گے، جن میں معاشرتی مسائل، دماغی صحت، نسلی انصاف، صنفی مساوات ، لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے حقوق اور ماحول کو درپیش مسائل پر بات چیت شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد آزاد اور خود مختار زندگی گزارنے کے خواہش مند ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس پرنس ہیری اور میگھن مرکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ لاس اینجلس چلے گئے تھے ۔

تازہ ترین