• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرانتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

Latest News
نئی دہلی.......وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرمفتی سعید انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں،بھارتی میڈیاکے مطابق مفتی سعید سانس کی تکلیف میں مبتلاہیں،اور انھیں آکسیجن تھراپی کی ضرورت ہے۔انکی طبیعت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ انھیں گزشتہ روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔دریں اثنا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان امیت گپتا نے بتایا کہ انکی مجموعی رپورٹ بالکل درست ہے، وہ خوراک بھی لے رہے ہیں،تاہم انھیں آکسیجن تھراپی دی جارہی ہے۔اور ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم انکی دیکھ بھال کررہی ہے۔79مفتی سعید کو بدھ کے دن یہاں اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب تیز بخار اور گلے میں شدید تکلیف میں مبتلا تھے۔
تازہ ترین
تازہ ترین