• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی سیکریٹری صحت کو ہدایت، 2200 مزید ڈاکٹر بھرتی کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے، یہ ہدایت انھوں نےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں جاری کیں جو کہ پیر کو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ سید حسن نقوی، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی اور وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی سمیت محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بھرتی کئے گئے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میڈیکل جامعات اور تھیلیسیمیا سینٹرز کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے کے اسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کے تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ،انہوںنے سیکریٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 2200 مزید ڈاکٹر بھرتی کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے، انہونے سیکریٹری صحت کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل جامعات اور کالجز میں ٹیکنیکل سیٹس بڑھانے کے لئے بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو لکھا جائے۔

تازہ ترین