• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین بی پی ایس سی کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے‘فارماسسٹس الائنس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)فارماسسٹس الائنس کے عہدیداروں کے رہنمائوں ڈاکٹر نور احمد کاکڑ ، ڈاکٹر قطب ساگر و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی عدم تعیناتی سے سیکڑوں امیدوار فارماسسٹس کا امتحان دینے سے محروم رہ گئے ، صوبائی حکومت جلد چیئرمین کی تقرری عمل میں لائے ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباءکی وجہ سے ملک کے تمام اداروں کو بندکیا گیا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف محکموں سمیت پبلک سروس کمیشن کو بھی بند کیا گیا تھا ، اب چونکہ پہلے کی نسبت حالات بہتر ہوچکے ہیں اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ بھی تقریباً ختم کیا جاچکا ہے لیکن پبلک سروس کمیشن کی بندش کی وجہ سے فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹر کی آسامیوںکے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں چار مرتبہ توسیع کی جاچکی ہے اس کی وجہ سے سیکڑوں فارماسسٹس عمر کی بالائی حدکے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا عہدہ خالی پڑا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کے عہدے پر تعیناتی عمل میں لائی جائے اور بار بار تاریخوں میں توسیع کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ بلوچستان کے نوجوانو ں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ تاریخوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا ۔
تازہ ترین