• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت اپنی شکست کابدلہ بے گناہ عوام سے لے رہی ہے‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی ،صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین ،صوبائی ڈپٹی کنونیئرعبیداللہ حقانی، مرکزی معاون کنونیئرحاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگرنے کہاہےکہ لروبرپشتون کے نعرے لگانے جبارقہرمان ورازق کے غائبانہ جنازہ پڑھنے والے ہلمند سنگین میں نہتے عوام کے افغان کٹھ پتلی حکومت کے معصوم اور نہتے بچوں اور بوڑھوں پر حملے پرکیوں خاموش ہیںرہنمائوں نے حملے کی مذمت اور شہادتوں پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اپنی شکست کابدلہ اب معصوم اور نہتے بچوں وخواتین سےلے رہی ہےافغانستان میں اس وقت یہ سب کچھ ہورہا ہے جب امن عمل کے نکات پر عملدرآمد کیاجارہا ہے شاید کچھ قوتیں اب بھی افغانستان کو اپنے پراکسی کا حصہ بنانا چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنے گروہی مفادات حاصل کرسکیں پی ٹی ایم اور قوم پرست جماعتوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں ان کو یہ ظلم نظر نہیں آرہی ہے ۔
تازہ ترین