• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے ہوائی جہاز کے حوالے سےخبر بے بنیاد ہے،ایس اینڈ جی اے ڈی

کوئٹہ(خ ن)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ اور بعض اخبارات میں بلوچستان حکومت کے ہوائی جہاز کی مرمت اور انسپکشن کے حوالے سے دی گئی خبر کی تردید جاری کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد اور من گھرٹ قرار دیا گیا ہے، ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ مذکو رہ خبر میں حقائق کو مسخ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کی گئی ہے۔ حکومت بلوچستان کا جہاز اور اس کا تمام عملہ کوئٹہ میں موجود ہے، بیان میں وضاحت کی گئی کہ آٹھ سال قبل خریدے گئے جہاز کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور جہاز بنانے والی کمپنی کے طے شدہ اصول کے مطابق مکمل انسپکشن کی معیاد پوری ہو چکی ہے اور قواعد کے مطابق 24 سو گھنٹوں کی پرواز یا آٹھ سال مکمل ہونے پر کمپنی کی مجاز بین الاقوامی ورکشاپ سے جہاز کی مکمل انسپکشن ضروری ہے جسکے بغیر جہاز کو پرواز کی اجازت نہیں ہوتی۔جہاز کے چیف انجینئر نے انسپکشن کے لئے بین الاقوامی کوٹیشن حاصل کیں جس کے مطابق جہاز بنانے والی کمپنی کی جرمنی میں قائم ملکیتی ورکشاپ نے سب سے کم ریٹ دیا اور چیف انجینئر کی سفارش پر محکمہ ایس اینڈ جی اے کی جانب سے انسپکشن کے اخراجات کی محکمہ خزانہ کوارسال کی گئی سمری میں واضع طور پر کوٹیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ورکشاپ کا ریٹ جرمنی کی ورکشاپ سے تقریبا 89 ہزار ڈالر زیادہ ہے تاہم کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں ابھی تک ورکشاپ کی جانب سے جہاز کی مرمت کی منظوری نہیں دی گئی ہے، اور نہ ہی ابھی تک سمری میں تین آپشن میں سے کسی ایک ورکشاپ کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی مذکورہ خبر بنانے اور سوشل میڈیا اور اخبارات پر چلانے والے فرد کے خلاف سائیبر کرائم میں رپورٹ درج کریگا اور حقائق کے منافی رپورٹنگ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کیا جائے گا۔
تازہ ترین