• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صافی قوم اتحاد کا صافی لاء چیمبر بنانے اورقوم کو متحد کرنے کا فیصلہ

پشاور(لیڈیرپورٹر )صافی قوم اتحاد نے صافی لاء چیمبر بنانے اورقوم کو متحد کرنے پوے ملک میں رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد صافی برداری کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے اس حوالے سے صافی قوم اتحاد کا کونسل اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ قوم سے تعلق رکھنے والے حاجی شرف الدین صافی، سابق ناظم صادق صافی، ہارون صافی، سوشل ورکر حبیب صافی ،حاجی عبدالمنعاف صافی، سابق ٹاون ممبر حاجی زین اللہ صافی،سابق کونسلر حاجی فتح جنگ صافی اور حاجی غلام حسین صافی نے شرکت کیاس موقع پر ایڈوکیٹ شوکت صافی نے باقاعدہ طور پر صافی لاء چیمبر بنانے کا اعلان کیا جس میں صافی قوم سے تعلق رکھنے والے وکلاء کو اعتماد میں لیا جائیگاشرکاء نے کہاکہ صافی قوم سے تعلق رکھنے والے ملک کے مختلف حصوں میں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری ملازمتوں سے وابستہ ہے اور اگر ان میں اتفاق پایاگیا تو انہیں کسی بھی شعبے میں درپیش مسائل حل ہونگے اجلاس میں حاجی شرف الدین صافی نے صافی قوم اتحاد کا تنظیم بہت جلد پاکستان کے چاروں صوبوں اور اضلاع میں اور مرکز میں بھی بنانے کا اعلان کیا
تازہ ترین