• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی نااہلی سے کورونا وبا بڑھتی جا رہاہے، انتخاب چمکنی

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر انتخاب چمکنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی سے کورونا وبا تیزی سے پھیلتی جا رہاہے حکمرانو ں کی طرف سے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کرپشن و مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کرپشن لوٹ کھسوٹ و بدعنوانیوں سے معشای بحران بڑھتا جا رہا ہے انتخاب چمکنی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آٹے و چینی کے بحران میں براہ راست ملوث ہیں وزیراعظم کی طرف سے آٹا و چینی ملک سے باہر برآمد کرنے کی منظوری دی گئی جس سے آٹے و چینی کا بدترین بحران پیدا ہوا اور وزیراعظم کی پروردہ مافیا کی طرف سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ وزیراعظم کی طرف سے خود کو بچانے کے لئے انکوائری کروانے انکوائری رپورٹ پبلک کروانے کا ڈرامہ رچایا گیا اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے آٹے و چینی بحران میں وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہےاگر نیب کی طرف سے وزیراعظم کا محاسبہ نہ کیا گیا تو وزیراعظم اور اربوں روپے کی دولت لوٹنے والے قومی مجرموں کو عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انتخاب چمکنی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آٹے و چینی بحران میں وزیراعظم کی کرپشن بے نقاب ہونے پر وزیراعظم کو قوم سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
تازہ ترین