• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے زخمی مسیحی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود ٹی وی کالونی میں تین ہفتے قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مسیحی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل ٹی وی کالونی میں موٹرسائیکل سے سائلنسر نکالنے کے تنازعہ پر سلمان اور سلیمان پسران عبدالسلام کی مسیحی خاندان کے ساتھ تکرار ہوئی تھی اس دوران سلیمان اور سلمان نے فائرنگ کرکے جوزف ٗبامر لعل اور ایک مسیحی خاتون کو زخمی کردیا تھا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جوزف گزشتہ تین ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں گزشتہ روزوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے وقوعہ کے ایک ہفتہ بعد مرکزی ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا تھا ۔
تازہ ترین