• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود سوئمنگ پول چلانے پرمالک گرفتار ‘ سوئمنگ پول سیل

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ پشاور نے پابندی کے باوجود سوئمنگ پول چلانے پرمالک کو گرفتار کر تے ہوئے سوئمنگ پول کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے حاجی کیمپ پہاڑی پورہ کے علاقے میں پابند ی کے باوجود سوئمنگ پول چلانے پر مالک کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرتے ہوئے سوئمنگ پول کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل سوئمنگ پول کو پابندی کے باوجود چلانے پر سیل کیا تھا لیکن مالک نے غیر قانونی طور پر سیل توڑتے ہوئے دوبارہ سوئمنگ پول کھول دیا تھا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کر کے سوئمنگ پول کو سیل کر دیاگیاجبکہ گرفتار مالک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین