ایکواڈور میں سماجی فاصلے کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔
ملک بھر میں کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں میں لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ فاصلہ کم ہونے کی صورت میں آڈیو کے ذریعے خبردار کیا جاتا ہے۔
ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اب تک یہ وائرس 4 ہزار 500 سے زیادہ جانیں لے گیا ہے۔