• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: آکسیجن پلانٹس کا منصوبہ تیاری کےحتمی مراحل میں داخل

پنجاب میں آکسیجن پلانٹس لگانے کا ابتدائی منصوبہ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے 8 اضلاع میں آکسیجن پلانٹس لگانے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آکسیجن پلانٹس لگانے کا ابتدائی منصوبہ تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں منصوبے کے اہم مندرجات پر غور کیا گیا، 10 آکسیجن پلانٹس کی روزانہ 100سلنڈر آکسیجن پیداوار کی صلاحیت ہوگی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے ماہانہ 30 ہزار آکسیجن سلنڈر 125 ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی ضرورت پوری کرسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں آکسیجن پلانٹس لگانے کے لیے وہاڑی، مظفر گڑھ اور ڈیرغازی خان کے نام زیر غور ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ اپر پنجاب میں آکسیجن پلانٹس کے لیے اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مریدکے، جہلم اور حافظ آباد کے اضلاع کے نام زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 10سال میں اپنے آکسیجن پلانٹس لگانے سے تقریباً 3 اعشاریہ81 بلین خرچ آئے گا جبکہ اس دورانیے میں 8 بلین کی بچت ہوگی۔

تازہ ترین