• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن نہیں بلکہ ہم، آپ اور پورا پاکستان قید ہے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں صحافیوں نے احتجاج کیا جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ میر شکیل الرحمٰن نہیں بلکہ ہم، آپ اور پورا پاکستان قید ہیں۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ لاہور پر گزشتہ کئی ہفتے سے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں تحریک استقلال کے سربراہ منظور گیلانی، وکلا رہنماؤں مرزا خالد جاوید بیگ، افتخار شاہد، سینئر صحافیوں مقصود بٹ اور شاہین قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 110 روز گزر گئے، اور یہ گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے میر شکیل الرحمٰن کو نیب کے قوانین کے خلاف ہی قید میں رکھا ہوا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں اور عوام کو تحفظ دینے والے میر شکیل الرحمٰن کو انہوں نے قید کیا ہوا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ میر شکیل الرحمٰن نہیں بلکہ ہم، آپ اور پورا پاکستان قید ہے۔

مظاہرے میں شریک شاہین قریشی نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن حق کے لیے کھڑے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں، انہیں کوئی انصاف نہیں مل رہا۔

تازہ ترین