• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی چیلنجز میں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی ہے، کورکمانڈر کراچی کا دورہ

سیکورٹی چیلنجز میں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی ہے، کورکمانڈر کراچی کا دورہ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او کراچی کا دورہ کیا، کورکمانڈرکراچی کااستقبال آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرنے کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادر اہلکاروں کو آرمی چیف کاتعریفی پیغام بھی پہنچایا، کورکمانڈرنے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ اورپھول چڑھائے جبکہ اہلکاروں اورشہداکے لواحقین میں تعریفی اسنادتقسیم کیں، اس موقع پرکورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے شاباش دینے آیا ہوں کراچی معاشی قلعہ ہے، اس پر سب دشمنوں کی نظر ہے، سکیورٹی چیلنجزمیں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی ہے، انہوں نے کہاکہ تمام سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزنے کہاکہ میرے یہ دو جوان مقابلے کے مین آف دی میچ ہیں، پاکستان کے دشمن ہمیں ہر وقت تیار پائیں گے، نئے بھرتی سندھ پولیس کوآرمی نے اچھی ٹریننگ دی، نتائج سامنے ہیں۔

تازہ ترین