• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی سطح پر ڈیزائن کردہ گن بوٹس اور ٹگز کے معاہدہ پر دستخط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی سطح پر ڈیزائن کردہ گن بوٹس اور ٹگز کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وزارت دفاعی پیداوار میں کیا گیا، مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس ریئر ایڈمرل اطہر سلیم اور ڈائریکٹر جنرل میونیشنز پروڈکشن، ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے معاہدوں پر دستخط کیے، ایڈیشنل سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل عاکف اقبال اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی بھی اس موقع پر موجود تھے، پاکستان بحریہ کی جانب سے مقامی طور پر ڈیرائن کردہ گن بوٹ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں سے لیس اور تیز رفتار ہوگی، مزید برآں اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے لیس 02 ٹگز جو کہ خراب موسم میں بھی کام کرنے اور امدادی کاروائیوں میں استعمال ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین