• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی ایسٹ، 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی ایسٹ کا 2020-21کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا 2 ارب 82کروڑ 60لاکھ کےمتوازن بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 84 کروڑ 10لاکھ روپے مختص ،چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائم خانی کی تجویز پر اراکین کونسل کا ترقیاتی بجٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ کر دیا تفصیلات کے مطابق چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی سربراہی میں مسلسل چوتھا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، بجٹ میں غیر ترقیاتی مصارف جس میں اسٹیبلشمنٹ، کنٹی جینسیز، مصارف دیکھ بھال بھی شامل ہیں کیلئے 1985 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا، اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائم خانی نےفی رکن کونسل ترقیاتی بجٹ 2 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ اراکین کونسل اپنی یوسیز میں مسائل حل کرواسکیں وائس چئیرمین عبدالرو ف خان، پارلیمانی لیڈرز ایم کیوایم پاکستان محمد غوث اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین