• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کیخلاف قتل کے 2 ملزمان کی اپیل منظور، سزا کالعدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے عامر خان عرف توتلا اور مسعود انصاری کے خلاف قتل کے مقدمے میں اپیل منظور کرتے ہوئےسزائے موت کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جنوری 2019کو سزا موت سنائی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر شاہ فیصل کالونی میں رضوان تکہ شاپ کے مالک کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔مقتول رضوان تکہ شاپ والے کو 2010میں قتل کیا گیا تھا۔اپیل گزار کے وکیل نے بتایا کہ کیس کا عینی شاہد محمد عارف پولیس کا مخبر ہےمحمد عارف پولیس کی طرف سے تین اور مقدمات میں بھی گواہ ہےلہذا محمد عارف کی گواہی بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے ملزمان کی سزائیں ختم کی جائیں۔

تازہ ترین