• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن پر کرپشن کا الزام نہیں، رہا کیا جائے، خوش بخت شجاعت

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف شخصیت خوش بخت شجاعت نے میرشکیل الر حمٰن کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، انہوں نے میر شکیل الر حمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میر شکیل الر حمٰن نے کوئی کرپشن کی اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کیا ہے ، 34سال پرانے جھوٹے کیس میں ان کی گرفتاری کی دنیا بھر میں مذمت ہورہی ہے اور پاکستانی حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ اخبار ہماری تحریک پاکستان کی زمانے سے ہمارا صحافتی مزاج بنا ہے اور ہمارے شعور اور آگاہی کو آگے بڑھانے میں جنگ اخبار کا بنیادی اور اہم کردار ہے۔جنگ گروپ صحافت میں ایک خانوادے کی حیثیت رکھتا ہے جس کے سربراہ میرخلیل الر حمٰن اور پھر ان کے بعد میرجاوید الر حمٰن اور میرشکیل الر حمٰن نے صحافت کے اسرار و رموز کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ جنگ پر پہلے آمروں نے اور اس کے بعد جمہوریت کے چیمپئن افراد نے لشکر کشی کی۔ پہلے میرخلیل الر حمٰن اور اس کے بعد میرشکیل الر حمٰن اپنے اداروں اور اس کے کارکنان کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بن گئے ۔ملک کو لوٹنے والے اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ملک سے باہر گھوم رہے ہیں ۔

تازہ ترین