• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ہونیوالی ہلاکتوں نے انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا ہے ،صائقہ یونس

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) سماجی کارکن صائقہ یونس نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں اور کاروبار کی تباہی نے پوری انسانیت کو ہلاکر رکھ دیا۔یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ہمیں اب بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، صائقہ یونس نے بتایا کہ گھر میں رھنے سے اگر آپ ہر وقت تناؤ کا شکار رہتے ہیں تواپنے ہاتھ گرم پانی سے دھوئیں، پھر کچھ دیر نیم گرم پانی میں پاؤں ڈبوئے رکھیں،ساتھ میں کوئی ہلکی پھلکی دھن سنیں،مضحکہ خیز شکلیں بنائیں،سلاد کے پتے چبائیں،خاکے یا ڈرائنگ بنائیں،اپنی بھنوؤں کو مروڑیں،ہونٹوں کو چھوئیں، غرض یہ کہ آپ ایسی بچکانہ حرکتیں کریں جس سے آپ کو تناؤ سے چھٹکارا مل سکے، انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں روزانہ کی بنیاد پر ورزش کریں جس میں یوگا ، مراقبہ ، اور سانس لینے کی مشقوں کو آزمائیں۔ انہوں نے ایک ماہر نفسیات شینی امبردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ دن بھر میں صرف 2سے5 منٹ کے لئے مراقبہ کرنے سے آپ کی پریشانی کم اور مزاج بہتر ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے اپنی سانسوں پر توجہ دیں اور ذہن میں ایک خوبصورت شبیہہ بنائیں۔ صائقہ یونس نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم سماجی دوری (Social Distancing)اختیار کریں۔ان تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائے،اور اپنی اور خاندان کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے۔
تازہ ترین