• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین وبھارت کے اعلیٰ فوجی سطح مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام

کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور بھارت کےدرمیان لیفٹیننٹ جنرل کی سطح پر مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ، مذاکرات 10گھنٹے تک ایل اے سی پر بھارتی حدود میں جاری رہے تاہم چین نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ فوجی سطح پر مذاکرات کے باوجود چینی افواج نے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریبی علاقے پرواضح الفاظ میں ’’چائنہ‘‘ لکھ دیا ہے ، برطانوی اخبار کے مطابق چینی اہلکاروں نے پینگونگ لیک کے قریب چینی سرزمین کا نقشہ بھی بنادیا ہے ، سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وادی گلوان میں 186عا رضی کیمپ قائم کردیے ہیں اور بھارت جن علاقوں پرملکیت کا دعویٰ کرتا ہے وہاں بھی چینی افواج کا کنٹرول ہے اور چینی افواج نے اس علاقے میں تعمیراتی سرگرمیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں ، دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر چین سے کشیدگی کا ذکر نہیں کیا جس پر مودی کو اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

تازہ ترین