نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا کے مشہور نیاگرا آبشار سے نیویارک کے علاقے بروکلین واپس آتے ہوئے خوفناک کار حادثے میں موت کا شکار 3پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ویک اینڈ پر سیر و تفریح سے واپس آتے ہوئے سکندر سلطان ، چوہدری ناصر اور محمد نذیر کی کار سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائی جس میں دو امریکی سوار تھے اور دونوں امریکی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔