• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ زاہد اقبال کا پرتگال کی مقامی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان

لزبن( سرفراز فرانسس) راجہ زاہد اقبال سرپرست پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی نے باقاعدہ پرتگال کی لوکل سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں لزبن کے علاقہ اودی ویلش یونین کونسل سے الیکشن لڑنے کا اعلان، جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو یہاں کی لوکل سیاست میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرتگالی پارلیمنٹ میں آواز بلند کر سکیں اور پاکستان کا بہتر امیج دنیا کو بتا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال کی لوکل سیاست میں حصہ لینے سے ہم پاکستان اور پرتگال کےسفارتی و تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کر سکتےہیں تاکہ پرتگال اور پاکستان کے مابین پارلیمنٹرین فرینڈ شپ فورم کو دوبارہ بحال کر سکیں۔
تازہ ترین