• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست خارج


اسلام آباد(ایجنسیاں، مانیٹر نگ سیل) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مقدمہ قابل انصاف نہیں، اگر پیٹرول قیمتوں پر فیصلہ کریں تو عدالت آئینی حدود سے تجاوز کریگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت کا اختیار ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔

سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم اپنے وکیل راؤ عبدالرحیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اوگرا کی سمری کے بغیر جون کے ختم ہونے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

حکومت قانونی طور پر اوگرا کی سفارش کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پانچ دن پہلے قیمتوں میں اضافہ کے پیچھے بدنیتی شامل ہے۔

تازہ ترین