• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کردیں

لاہور(اے این این ) محکمہ ریلوے نے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق کورونا وبا کے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروس جاری ہے جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایتیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تقریبا 2 ماہ ریلوے آپریشن کو بھی معطل رکھا گیا تاہم لاک ڈان میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین