• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پاس ہونے کے بعد ماضی میں حکومتیں جاتی رہی ہیں، تجزیہ کار

بجٹ پاس ہونے کے بعد ماضی میں حکومتیں جاتی رہی ہیں، تجزیہ کار 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد ماضی میں حکومتیں جاتی رہی ہیں،پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں مہنگائی عروج پر ہے،ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں سات گنا زیادہ کرپشن تھی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کو مائنس ون کی بات نہیں کرنا چاہئے تھی اس سے ملک میں بے چینی پھیلتی ہے ۔ اپوزیشن اور ادارے مائنس ون کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں ۔ بجٹ پاس ہونے کے بعد ماضی میں حکومتیں جاتی رہی ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر اور نوازشریف کا کوئی متبادل نہیں تھا لیکن جب بھی کوئی رخصت ہوا تو اس کا متبادل سامنے آگیا ۔

تازہ ترین