• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگرفورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ گزشتہ روز معاون خصوصی عثمان ڈار سےملاقات کے دوران کیا‘وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے۔ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

تازہ ترین