• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم کے اطراف کے علاقوں میں غیرقانونی طور پر ریتی بجری نکالنے کا سلسلہ عروج پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حب ڈیم کے اطراف کے علاقوں میں غیرقانونی طور پر ریتی بجری نکالنے کا سلسلہ ان دنوں عروج پر ہےجس سے ڈیم کےکییچ منٹ ایریا کو نقصان پہنچ سکتا ہے ڈیم کے قریب رہائش پزیر مقامی لوگوں نے بتایاکہ خار سینٹر جو کہ صوبہ سندھکا علاقہ ہےجہاں سے ڈمپر دن رات ریتی بھر کر لے جارہے ہیں منرل اینڈ مائینز ڈپارٹمنٹ کی جانب سےبھی کسی نجی کمپنی کو لیز دینے کی اطلاعات نہیں ہیں تمام کام غیر قانونی طور پر ہو رہا ہے لوگوں نے بتایا کہ رمضان سے پہلے ریتی بجری نکالنے پر پابندی تھی لیکن اب یہ سلسلہ عروج پر ہے انہوں حکومت سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین